افغانی باؤلر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ون ڈے ریکارڈز برابر کر دیے

افغانی باؤلر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ون ڈے ریکارڈز برابر کر دیے


افغان اسپنر راشد خان نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی پاکستانی لیجنڈز وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

راشد خان نے اپنے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے میچ میں 5 یا زائد وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اس سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اسپن ماسٹر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے 6،6 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس فہرست میں راشد کے ساتھ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر لانس کلوسنر بھی شامل ہیں، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 6 مرتبہ پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 13 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

دوسرے نمبر پر سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے 10 بار جبکہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top