ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول و ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔