یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کوئٹہ سے بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار – ہم نیوز

یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کوئٹہ سے بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار – ہم نیوز


 سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشتگرد گروہ بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار پروفیسر نے 2024ء میں ریلوے اسٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں دہشتگردوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے ، دہشتگردوں نے 14 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا۔

دیر ، پشاور اور بنوں میں دہشتگردوں کے حملے ، 5 پولیس اہلکار شہید ، 7 زخمی

دریں اثنا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کرکے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔ ملزم نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سہولت کاری فراہم کی تھی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں خواتین کو بلیک میل کرکے استعما ل کرتے ہیں، محرومیوں سے متعلق جو داستانیں سنائی جاتی ہیں ان میں حقائق نہیں ، پروفیسر کہاں سے محروم ہے؟۔ سہولت کار نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

راولپنڈی میں فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

ان کا کہنا تھا کہ منظم اندازمیں پاکستان کیخلاف سازش کی جاتی ہے ، دہشتگردی میں ملوث لوگوں کو بے گناہ تصور نہیں کیا جا سکتا ، سہولت کار نے موٹر سائیکل پردہشتگردوں کو ہدف تک پہنچایا، سہولت کار اوراہلیہ سرکاری ملازمین ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ گمراہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، ملک توڑنے کی سازش میں ملوث ٹھگوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top