ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس


گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر درمیانی درجے کی تھی جبکہ اس کی گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات کا ورد کرنے لگے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو تیاررکھا گیا ہے۔

فلپائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری ، ساحلی علاقوں سے انخلاء کا حکم

ہنزہ میں زلزلے کے بعد خوفزدہ شہری کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top