ہمیشہ پاکستان کے سب سے زیادہ قابلِ بھروسہ شراکت دار رہے ہیں، چین

ہمیشہ پاکستان کے سب سے زیادہ قابلِ بھروسہ شراکت دار رہے ہیں، چین


چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کا سب سے زیادہ قابلِ بھروسہ شراکت دار اور مضبوط سپورٹر رہا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ جو بھی رہا ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہی ہے۔

پاکستان کی خود مختاری اور قومی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، شہباز شریف

گزشتہ روز چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای سے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران زیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری اور قومی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط کریں گے۔

وزیرِاعظم نے پاکستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت پر حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بھارت کیخلاف فتح سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ آئندہ دورۂ بیجنگ اور تیانجن کا شدت سے منتظر ہوں، دورے میں ایس سی او سربراہی اجلاس اور جنگ عظیم دوم کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کروں گا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، آئی سی ٹی، زراعت اور معدنیات میں چین سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے، سی پیک پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور خطے کی کنیکٹیوٹی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top