ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر

ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر


راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیشرفت کے قریب تھے۔ اور ہمارے ابتدائی مذاکرات میں اگر پیشرفت ہو جاتی تو بڑا بریک تھرو ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہ معاملات آگے نہ چل سکے۔ تاہم ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں ایک ماہ بعد بانی سے ملاقات کے لیے یہاں آیا ہوں۔ اور بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات باہر آئیں گے۔ اور رہائی نہیں ہو رہی تو رسائی کا موقع تو دینا چاہیئے۔ آگے بڑھنے کے لیے سختیاں نہیں ہونی چاہئیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top