ہم روایتی سیاست کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

ہم روایتی سیاست کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی


کراچی، سابق وزیراعظم اورعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم روایتی سیاست کا حصہ رہے ہیں ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کیساتھ رہے،جب بیانیہ چھوٹا ہم نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل حل نہیں کرتے تو بڑھتے جائیں گے، جسے عوام مینڈیٹ دیتے ہیں وہی مسائل کو حل کرتے ہیں،عوام مسائل پرصرف عوام پاکستان پارٹی بات کرتی ہے۔

پانی روکا گیا توملٹری سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائینگے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے کوئی خیر کی توقع نہیں کرنی چاہیے، بہت سی تنظیمیں بھارت سے خوش نہیں ہیں،آبی وسائل کی تاریخ ہے، 60 سال پرانا معاہدہ آپ معطل نہیں کر سکتے۔

معاہد ہ معطل ہوتا ہےتو یقیناً پاکستان میں پانی کے مسائل کا سامنا ہوگا، ہمیں یکجا ہو کر اس فیصلے کیخلاف مقابلہ کرنا ہوگا،موقف ریکارڈ کرانا ہوگا کہ دشمن کا کردار ہندوستان ادا کر رہا ہے۔

آج آپ کو ملک کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے،اختلافات تھوڑے عرصے کیلئے دوررکھیں تاکہ بہترطریقے سے معاملات حل کرسکیں، اگرہمارا گھرتقسیم ہوگا تو دشمن کا مقابلہ نہیں کرسکتے، کمزور ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ الائنس صرف میڈیا کی بات تھی ہم نے ایسی بات نہیں کی، ہماری خواہش ہے تمام سیاسی جماعتیں اکٹھا بیٹھیں، اگرحکومت کام نہیں کررہی تو اپوزیشن تو اپنا کردارادا کرے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top