گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور

گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اور ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ اور امید کرتے ہیں صوبے کی بہتری کے لیے اچھا ہو گا۔ جبکہ اپوزیشن کے دوستوں کو کہتا ہوں اپنی تجاویز دیں۔ جنہیں ہم بجٹ میں شامل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ، تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ اور گورنر خیبرپختونخوا نے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جائز حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ تاہم ہم اپنے تمام فیصلوں میں آزاد ہیں۔ اور آپ لوگوں کو کہتا ہوں کہ سازش نہیں بلکہ کارکردگی دکھائیں۔ ضم اضلاع پر عائد ٹیکس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top