کھیل میں سیاست، بھارتی شہری مودی کیخلاف پھٹ پڑے

کھیل میں سیاست، بھارتی شہری مودی کیخلاف پھٹ پڑے


بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کے سیاحت اور کھیلوں میں سیاست کرنے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی ہے۔

بابا گرونانک کا جنم دن منانے پاکستان آنے والے بھارتی شہریوں نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ دونوں ملکوں کو آپس میں مختلف کھیلوں کی مقابلے کروانے چاہییں۔

ننکانہ، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد جاری

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے کھیلوں پر دنیا بھر کی طرح بھارتی شہری بھی بڑی تعداد میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں، تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے اور کبڈی ٹیم کو این اوسی نہ دینے کے فیصلے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امرتسر سے تعلق رکھنے والے گورویندر سنگھ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کو کرکٹ ٹیم اور کبڈی ٹیموں کو پاکستان آنےکی اجازت دینی چاہیے۔ کھیلوں کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ایک اور بھارتی شہری گرنام سنگھ ڈھلوں اور خاتون ہرسمرت کور  کا کہنا تھا کہ پاکستان بابا گرونانک کی دھرتی ہے، یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں ، آج 3 ہزار سکھ انڈیا سے آئے ہیں، ہمیں تو یہاں بہت عزت و احترام ملا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top