کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونا، سوشل میڈیا پر افواہیں، تلاش کیلئے شہریوں کا رش

کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونا، سوشل میڈیا پر افواہیں، تلاش کیلئے شہریوں کا رش


کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونے کی افواہوں پر کراچی کے شہریوں کا رش لگ گیا۔

سوشل میڈیا پرپھیلی خبروں کے بعد کراچی ( karachi ) کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کورنگی کازوے کا رخ کر رہے ہیں، جہاں مبینہ طور پر مٹی میں سونے کے ذرات پائے جانے کی اطلاعات پر شہریوں کی بڑی تعداد تین دن سے تلاش میں مصروف ہے۔

سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، شیرشاہ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نگران چورنگی اور کورنگی سے لوگ سونے کی تلاش میں کازوے پہنچ رہے ہیں، جہاں مرد، خواتین اور بچے بیلچوں، چھلنیوں اور ململ کے کپڑوں کے ساتھ مٹی کھودنے اور سونے کے ذرات تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

کئی افراد موٹرسائیکلوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کے ذریعے یہاں پہنچے اور مٹی جمع کر کے اسے چھاننے اور دھونے کے عمل سے گزار رہے ہیں۔ یہاں موجود ایک شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خاندان کے ساتھ پچھلے تین دن سے سونے کی تلاش میں مصروف ہے، اس کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کس کی قسمت سونے کی چمک دکھائے گی اور کس کو صرف پیتل یا لوہا نصیب ہوگا۔

لاہور متعدد مقامات سے بند، ایک بار پھر موٹر ویز بھی بند کر دی گئیں

کئی افراد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مٹی میں سونے، پیتل اور لوہے کے ذرات نظر آئے ہیں، اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے بہرحال افواہوں پر یہاں بہت سے لوگ اپنی قسمت آزمانے کے لئے موجود ہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top