کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج – ہم نیوز

کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج – ہم نیوز


ضلع کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی،نفرت انگیز تقاریر پر 3 عمائدین کے خلاف مقدمہ درج جب کہ دو گرفتار کر لیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائی جائیگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر روڈ بند کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں۔ راستے ہر صورت کھول کر آمد و رفت جلد یقینی بنائی جائیگی۔

کُرم میں قیام امن کیلئے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث 5 ملزمان میں 3 گرفتار کر لیے گئے۔ حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top