کراچی کے علاقے موچکو، حب ریور روڈ پر سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی فتنہ الخوارج کے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی تھی، چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے ٹیم پرفائرنگ کی، جس پرسی ٹی ڈی اوردیگرفورسزکی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اورخودکش جیکٹ برآمد ہوئی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اورمزید کارروائیوں کے لیےعلاقے کوکلیئرکیا جا رہا ہے، عوام سے مشکوک افراد کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔