کراچی، 24گھنٹوں میں 6 حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کا اعلامیہ

کراچی، 24گھنٹوں میں 6 حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کا اعلامیہ


کراچی میں حالیہ ٹریفک حادثات ،ٹریفک پولیس کا اعلامیہ جاری،24گھنٹوں میں 6 حادثات میں 9 افراد جاں بحق ، 9 زخمی ہوئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال ٹریفک کے 99 حادثات رپورٹ ہوئے، 32 ہیوی ٹریفک کےحادثات ہوئے، ٹریفک حادثات میں 39 افرادجاں بحق ہوئے۔

لاہور، چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے

ڈمپر کے 3 حادثات میں 5، ٹریلر کے 10 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، رواں سال ٹرک کے 13 حادثات میں 13افراد جاں بحق ہوئے، واٹر ٹینکر کے5 حادثات میں 8 اور آئل ٹینکر کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

99 حادثات میں سے 10 سپرہائی وے ،4 حادثات ناردرن بائی پاس موٹروے پر پیش آئے،99 حادثات میں سے 6 حادثات نیشنل ہائی وےپر پیش آئے،بن قاسم پورٹ ایریا پر7 اور دیگر مقامات پر6حادثات ہوئے جہاں پولیس تعینات نہیں ہوتی۔

مجموعی طور پر 34 فیصد حادثات کراچی پولیس کی زیرنگرانی روڈ سے باہر رونما ہوئے، رواں سال ہیوی ٹریفک کے34ہزار 655چالان کئے گئے،489خطرناک ڈرائیوروں کوگرفتار ، 532 فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top