کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، بچی جاں بحق، پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، بچی جاں بحق، پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک


کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق، دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق فقیرا گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی، واردات کے دوران پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رحیم یار خان کے کچے میں لٹھانی گینگ کیخلاف آپریشن، متعدد ڈاکو زخمی

دوسری جانب سکھن کے بھینس کالونی علاقے میں سیکیورٹی گارڈ اورشہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو مارے گئے، جن میں سے ایک کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ڈاکوؤں کے ساتھی موقع سے فرارہوگئے۔

آرام باغ کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس سے اسلحہ اوردیگر سامان برآمد ہوا، کھارادر میں نجی بینک میں گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top