کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین فوارہ چوک کے قریب جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس حکام کے مطابق احتجاج کے دوران 20 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پشاور میں 20 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کے باوجود تنخواہیں اور پنشن نہیں بڑھائی گئیں، جس سے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
سندھ ایمپلائز الائنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ اور گرفتار افراد کی رہائی عمل میں لائی جائے۔