کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق، 3 زخمی

کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق، 3 زخمی


کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں عمارت کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب عمارت کی چھت گری۔ چھت کے ملبے تلے دب کر رہائشی زخمی ہو گئے۔ زخمی خواتین میں 40 سالہ سکینہ، 18 سالہ حاجرا اور 22 سالہ جویریہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک زخمی خاتون دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔ جس سے جاں بحق خواتین کی تعداد 2 اور زخمی خواتین کی تعداد 3 ہو گئی۔

حکام کے مطابق عمارت کی پانچویں منزل کے فلیٹ کی چھت چوتھی منزل کے فلیٹ پر گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین بہنیں ہیں۔ اور واقعہ میں زخمی ہونے والی ان خواتین کی بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید کھوسو نے کہا کہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں متاثرہ عمارت 5 منزلہ تھی۔ اور عمارت کی پانچویں منزل کی چھت پر کام کیا جا رہا تھا۔ جبکہ مکان کی چھت اور عمارت خستہ حال تھے۔

انہوں نے کہا کہ دوران مرمت چھت گرنے کے باعث اموات ہوئیں۔ مکان مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ متاثرہ عمارت 40 سال پرانی تھی۔

واضح رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں حالیہ دنوں ایک عمارت منہدم ہو گئی تھی۔ جس کے بعد کراچی میں سینکڑوں عمارتوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن کی حالت مخدوش ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top