کراچی: طلبہ سے بھری اسکول وین میں آگ لگ گئی

کراچی: طلبہ سے بھری اسکول وین میں آگ لگ گئی


کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین نے آگ پکڑ لی جس کے باعث 6 طلبہ اور وین کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول وین میں آگ بھڑکنے کا واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قبا مسجد کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 6  طلبہ اور وین ڈرائیور زخمی ہوئے۔

اخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کے ‘برن وارڈ’ منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اسکول وین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ مکمل پھیلنے سے قبل ہی طلبہ گاڑی سے اتر گئے تھے۔

زخمیوں کا سول ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں آتشزدگی کے 3 واقعات رپورت ہوئے تھے جن میں کروڑوں روپے کا ملی نقصان ہوا۔

ان میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں آگ، کیماڑی فشریز مچھلی مارکیٹ کے قریب ایک کشتی میں آگ، اور لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد کے قریب پولٹری فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعات شامل ہیں۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top