کراچی سے پنجاب جانیوالی مال گاڑی کی 3بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا۔
پنجاب میں سکول بند کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا
حادثے سے کئی فٹ تک پٹڑی اکھڑ گئی،پڈعیدن سے ریلوے عملہ،افسران،ریلوے پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں۔
ریلیف ٹرین کی مدد سےبوگیوں کوڈی ٹریک کیا جارہا ہے، یاد رہے گزشتہ روز بھی کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تھی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
اگست کا مہینہ پاکستان ریلویز پر بہت بھاری پڑا ہے ، رواں ماہ ایک درجن سے زائد ٹرین حادثات رونما ہوچکے ہیں۔