کاریں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

کاریں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان


سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اضافی ٹیکس اور درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے پیسہ جمع کرنے کے لئے نیا منی بجٹ پیش کر سکتی ہے۔

جس کے تحت کاروں، سگریٹ، الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے اور جون میں ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں کمی کے برابر درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

اس عمل سے کاریں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے، رپورٹ کے مطابق 1,100 سے زائد درآمدی سامان پر فیڈرل لیوی کے ذریعے مزید محصولات جمع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اگر اس کی منظوری دے دی تو یہ منی بجٹ محصولات کے خسارے کو کم کرے گا اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے رقم اکٹھی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

یورو کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق منی بجٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کی مقدار، شرح اور متاثرہ اشیا کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ پچاس ارب روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے لیکن اصل رقم اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top