ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے جدید خودکاراسلحہ سے فائرنگ کی تاہم پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اورسرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا مزید دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا جا سکے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسزنے ٹریننگ سینٹراوراطراف کے علاقوں کوکلیئرقراردے دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے ، پاک فوج
پولیس حکام کے مطابق علاقے میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پرقابو میں ہے اعلیٰ حکام نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔