ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں بدانتظامی، 4 افسران معطل

ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں بدانتظامی، 4 افسران معطل


ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں اختیارات سے تجاوز، بدانتظامی اورناقص نگرانی پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے چار جیل افسران کو معطل کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، ہیڈ وارڈراورانچارج ہیڈ وارڈر شامل ہیں۔

پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج

یہ کارروائی محکمہ داخلہ پنجاب کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کی جامع رپورٹ کی روشنی میں کی گئی، رپورٹ میں جیل میں بدانتظامی، سیکیورٹی غفلت اور افسران کی نااہلی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

معطل افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل کیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top