کراچی میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری ، ناکہ لگا کر لوٹ مار کی اور شہری کو بیچ سڑک مرغا بنا دیا۔
منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک تھانہ رضویہ کی حدود میں کھلے عام لوٹ مار کی اور شہریوں پر بدترین تشدد کرتے رہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو روکا، پیچھے بیٹھا نوجوان بائیک سے اتر کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تاہم ملزمان نے آگے بیٹھے نوجوان علی حسین سے موبائل فون، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی۔
کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، سنار سے کروڑوں روپے چھین لیے گئے
ڈاکوؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مرغا بھی بنا دیا ،ڈاکوؤں نے تین سے چار موٹر سائیکل سواروں کو لوٹا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے رضویہ میں قائم پان کی دکان پر بھی لوٹ مار کی۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ تین ملزم کار جبکہ ایک موٹر سائیکل پر فرار ہوا، واردات کے بعد آدھے گھنٹے تک مدد 15 کو کال کرتے رہے لیکن پولیس نہ پہنچی۔