تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آ گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آ گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 44 پیسے پر آ گیا۔
گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے تھا.
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں مزید کمی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی سے 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔