چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں 2 ریسکیو اہلکار جاں بحق جبکہ 8 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق النیاز چوک کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین نے تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل درخت سے جا ٹکرائی۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، بچی جاں بحق، پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک
حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ریسکیو 1122 سے وابستہ تھے اور ڈیوٹی پر جا رہے تھے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ وین ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔