چینی مہنگی

چینی مہنگی


ملک بھر میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک پہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو قیمت 180 روپے جبکہ 50 کلو بوری کی قمیت 9 ہزار مقرر ہے۔

وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

لاہور میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ، دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی پر بیشتر دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کر دی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو 180 روپے ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top