چیمپئنز ٹرافی کو مل کر کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی کو مل کر کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی


لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو مل کر کامیاب بنائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں 2500 مزدوروں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیم کو مکمل کرنا ہدف تھا۔ یہاں پی سی بی کا نیا ہیڈ کوارٹر بھی بنایا گیا ہے۔ جبکہ اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں مزدوروں نے دن رات محنت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ 30 سال بعد ایک بڑا ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔ اور یہ چیمپئنز ٹرافی پورے پاکستان کا ایونٹ ہے۔ اسے مل کر کامیاب بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، قومی کھلاڑی ہمسائیہ ملک کو شکست دے کر قوم کے دل جیتیں گے، وزیر اعظم

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا تعاون نہ ہوتا تو آج اسٹیڈیم مکمل نہ ہوتا۔ اکثر مزدور 3،3 مہینے سے اپنے گھروں نہیں گئے۔ اور مزدور 16،16 گھنٹے یہاں پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا۔ جبکہ اس مشکل موقع پر بھی پاک آرمی ہماری مدد کو آئی۔ اور وہ نہ ہوتی تو یہ اتنے مختصر عرصے میں مکمل کرنا ناممکن تھا۔ پنجاب حکومت کی مدد نہ ہوتی تو یہ سارا کھنڈر نظر آتا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top