اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل جمعرات کو سماعت کریں گے۔
عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے بننے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔