پیپلز پارٹی نے فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے فیصلہ کر لیا


اسلام آباد: پیپلز پارٹی سینیٹر نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، ورنہ ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔

پیپلز پارٹی اراکین نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس سے بھی احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے بیانات دیئے جس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ کینال کے مسئلے پر ہم نے اپنے اعتراضات سی سی آئی میں دیئے۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

پیپلز پارٹی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معافی نہیں مانگتیں۔ ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی حکمران جماعت سے الگ ہونے کی دھمکی

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top