پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان


پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج رات بارہ بجے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

16 اکتوبر سے پیٹرول Petrol کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کمی کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد بحال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا کیونکہ مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران بڑھ رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر اشیاء خور و نوش پر بھی پڑتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top