پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک اور گوجرانوالہ میں بارش ہوئی، گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے،مون سون بارشوں کی وجہ سے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
رپورٹ کے مطابق خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاؤ الدین میں 2 بچے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے، حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل کل تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں،لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔