پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان نعمان اور عادل منیر کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کی واپسی میں کوئی شکایت ہوئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا، اسحاق ڈار

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top