پورٹ قاسم میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک جاں بحق

پورٹ قاسم میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک جاں بحق


کراچی: پورٹ قاسم کے قریب کھلے سمندر میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی کشتی اچانک حادثے کا شکار ہو کرالٹ گئی، ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں چارماہی گیرسوارتھے، تین کو فوری ریسکیو کرلیا گیا جبکہ چوتھے ماہی گیر، جس کی شناخت “سوموار” کے نام سے ہوئی ہے، لاش سمندرسے نکال لی گئی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی مشیر کی ملاقات، تعلیمی و تجارتی تعاون پر اتفاق

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹرابراہیم حیدری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں موجود ماہی گیرمعمول کی مچھلی پکڑنے کی سرگرمی میں مصروف تھے۔

جب اچانک سمندرکی تیزموجوں کے باعث کشتی غیرمتوازن ہوکرالٹ گئی، بروقت امدادی کارروائی کی وجہ سے تین افراد کوزندہ بچا لیا گیا۔

دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی شہر

حادثے کے بعد سمندری حدود میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

ماہی گیروں کی مقامی تنظیم نے سوموارکے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top