پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار

پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار


پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دے دی گئی۔

کنٹینر پورٹ کارکردگی انڈیکس 2024 میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا جس میں پورٹ قاسم نے اہم اعزاز حاصل کیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے پورٹ قاسم کی ترقی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کامیابی میں پالیسی اصلاحات اور مؤثر قوانین نے کلیدی کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے عالمی معیار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر ، ایک لاکھ ، 69 ہزار کی حد بھی عبور کر لی

اس موقع پر چیئرمین پورٹ قاسم معظم الیاس نے کامیابی کو افرادی قوت کی محنت کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور اختراع نے پورٹ آپریشنز کو عالمی سطح پر ہم پلہ بنا یا۔

چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا کہ گوادر اور پورٹ قاسم مل کر جدید سمندری مثلث تشکیل دے رہے ہیں، بہتر کارکردگی سے درآمدات و برآمدات کی لاگت میں کمی ہو گی۔

چیئرمین پورٹ قاسم معظم الیاس نے کہا کہ کی ترقی پاکستان کے بحری خوشحالی کے ویژن کی عملی تعبیر ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top