پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع

پنجاب یونیورسٹی میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع


لاہور، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کی حدود میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے داخلے پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی میں پہلے سے موجود اورآئندہ داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پریکساں طورپرہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ اساتذہ، افسران، ملازمین اورطلبہ سمیت کوئی بھی فرد اپنی گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال نہیں کرے گا، یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، عملے اورطلبہ کو اس حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرکسی بھی شعبے یا پارکنگ ایریا میں کالے شیشے والی گاڑی پائی گئی تو اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی، نظم و ضبط اورجامعہ کے اندر شفاف ماحول برقراررکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

ن، م، ش سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مریم نواز

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ اورملے سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کیمپس کو محفوظ اورضابطے کے مطابق ماحول فراہم کیا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top