پی ڈی ایم اے(pdma) کی جانب سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے،دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارشیں متوقع ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی رجحان بحرالکاہل کے خطِ استوا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی پیدا کر رہا ہے، جس کے اثرات سے فضائی دباؤ اور جیٹ اسٹریم میں تبدیلی آتی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کیلئے پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان پوری شدت سے نمودار ہوا تو دنیا کے کئی خطوں میں معمول سے پہلے طویل برفباری، سردی کی لہر اور زیادہ مدت تک جمی رہنے والی برف کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق چاہے لا نینا کا اثر کمزور ہی کیوں نہ ہو، اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، لہذا عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے2 وزرا مستعفی
واضح رہے کہ امریکی موسمی پریڈکشن سینٹر سمیت مختلف عالمی اداروں نے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیئے ہیں، کیونکہ بحرالکاہل کے کئی حصوں میں پانی کا درجہ حرارت معمول سے تیزی سے کم ہو رہا ہے۔