پنجاب کھلا ہے، اسلام آباد کے شہری بھی نارمل زندگی گزار رہے، طلال چودھری

پنجاب کھلا ہے، اسلام آباد کے شہری بھی نارمل زندگی گزار رہے، طلال چودھری


وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پورا پنجاب کھلا ہوا ہے، سوائے ایک روڈ کے جس پر احتجاج کیا جا رہا ہے، کوئی سڑک بند نہیں جب کہ اسلام آباد میں بھی لوگ نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس بار کوشش کی گئی ہے کہ عوام کو کوئی بھی تکلیف نہ پہنچائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل سگنلز کی بات ہو یا کاروبار زندگی کی بات تو سب کچھ کھلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کاحق ہے لیکن انتشار کی اجازت نہیں،غزہ کیلئے جب کوئی نہیں بولتا تھا تو پاکستان اور وزیراعظم پاکستان بولتے تھے۔

طلال چودھری بولے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ہم مطمئن ہیں کہ فلسطینی بھائیوں کا حق ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،جس مسئلے کا حل ہوچکا ،فریقین خوش اور مطمئن ہیں،ان کے نام پر احتجاج کیوں ؟

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد نہیں، پولیس اور حکومت نے ان پر طاقت کا استعمال نہیں کیا مگر مظاہرین کے ڈنڈے،کیمیکل ،شیشے اورغلیل کے استعمال سے ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کو سمجھانے اور بتانے کیلئے کچھ رکاوٹیں لگائی گئیں، احتجاجی مظاہرین نے فائرنگ کی ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔ سیف سٹی کے کیمرے بھی توڑے گئے، اس کی بھی فوٹیجز موجود ہیں۔

احتجاج کرنیوالے آزاد کشمیر کے لوگ تین نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں ، خواجہ آصف



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top