پنجاب میں ڈینگی کے مزید 149 مریض رپورٹ، ترجمان محکمہ صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 149 مریض رپورٹ، ترجمان محکمہ صحت


پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیاد ہ راولپنڈی سے134ڈ ینگی بخار کے مریض سامنے آئے۔

لاہور سے2 بہاولپور سے 3، شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد سمیت10 اضلاع سے 1،1 ڈ ینگی بخار کے کیس سامنے آئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران 997 ڈ ینگی کیسزرپورٹ ہوئے، رواں سال صوبے میں اب تک ڈ ینگی کے 3285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top