پنجاب میں وزراء کی تنخواہوں کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کا قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔
بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الاؤنس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، بل میں ترمیم کے تحت چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی۔
صوبائی وزراء کو ایک لاکھ تنخواہ کے وقت ایک ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی، متن کے مطابق بعد از ترامیم پنجاب کے وزراء کوایک ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔
وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان چلے گئے
اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔ ترامیم کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک مہینے کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی۔
ڈپٹی سپیکر کو ایک لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، ترامیم کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی۔
یہ ترامیم وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں کیونکہ موجودہ لیو الاؤنس پچھلی تنخواہوں کے برابر ہے۔