پنجاب میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں 3 روز کی توسیع

پنجاب میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں 3 روز کی توسیع


پنجاب میں جاری سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے 3 روز کی توسیع کا اعلان کردیا۔

خواجہ عمران نذیرکا کہنا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین کی کامیابی کی شرح 72 فیصد تک پہنچ چکی ہے اوراب تک 52 لاکھ سے زائد بچیوں کویہ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مہم کے دوران 72 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جسے آئندہ تین دنوں میں 100 فیصد تک پورا کرنے کا عزم ظاہرکیا گیا ہے، مہم کے پہلے روزڈھائی لاکھ بچیوں کوویکسین لگائی گئی تاہم 3 لاکھ بچیوں کے والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔

بعد ازاں شعوربیداری مہم کے نتیجے میں یہ تعداد گھٹ کر90 ہزاررہ گئی ہے، مہم کے اختتام پرشہریوں کو 9 سال سے زائد بچیوں کوویکسین لگوانے کے چارجزادا کرنا ہوںگے جبکہ 30 ستمبرکے بعد صرف 9 سال کی بچیوں کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

وزیر صحت نے والدین پرزوردیا کہ وہ اپنی بچیوں کو ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ مستقبل میں سروائیکل کینسرجیسے مہلک مرض سے تحفظ مل سکے۔

انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا، 281 روپے 35 پیسے پر بند

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد ہی ویکسین سے متعلق آگاہی اوررہنمائی کے لئے ایک ٹال فری نمبر بھی جاری کیا جائے گا تاکہ والدین کوسہولت فراہم کی جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top