جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبرتک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی جبکہ ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13 سے 31 اکتوبرتک ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست تیارکریں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی فہرست یکم نومبرکوشائع کی جائے گی جس پرعوام اورمتعلقہ فریقین 2 سے 16 نومبر تک اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے بعد ازاں ڈی لمیٹیشن اتھارٹیزیکم دسمبرتک تمام اعتراضات کا فیصلہ کریں گی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبرکو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام مراحل شفافیت اور قواعد وضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ بلدیاتی انتخابات منصفانہ اوربروقت انعقاد پذیرہوسکیں۔
پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی
ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔