اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم نے ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جو صرف اعداد کا مجموعہ نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کا منشور ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ بجٹ معاشی خودمختاری اور ترقی کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، جس میں متوسط طبقے کو حقیقی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
پنجاب میں کھیلوں کیلئے 7ارب 60کروڑ کا بجٹ مختص
اسپیکرپنجاب اسمبلی کے مطابق معیشت کو گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، زراعت اور صنعت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ وسائل مختص کیے گئے ہیں، جبکہ حکومت نے خلوص نیت سے عوامی اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔