پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا


پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

ادارے کی جانب سے مختلف شعبوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سبجیکٹ اسپیشلسٹس، نیٹ ورک سپورٹ انجینئر، ایگزیکٹو اسسٹنٹ اور ڈرائیورز سمیت سو سے زائد آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز کی اٹھارہ سیٹوں پر اہل افراد کو بھرتی کیا جائے گا، اس پوسٹ کے لئے ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 96 ہزار 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز کی 26 آسامیاں ہیں اور ان کی تنخواہ ایک لاکھ 31 ہزار 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آفیسر پروگرامز کی 40 نشستیں ہیں اور ان کے لئے تنخواہ 93 ہزار 750 روپے مقرر کی گئی ہے، سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر ریاضی، انگلش، سائنس اور اردو کے مضامین کے لیے آٹھ نشستیں رکھی گئی ہیں۔

نیٹ ورک سپورٹ انجینئر، ایگزیکٹو اسسٹنٹ کے علاوہ ڈرائیورز کی آسامیاں بھی رکھی گئی ہیں، 33 سے 40 سال کے عمر کے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

سوئی ناردرن گیس نے نئے گھریلو کنکشن کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں

نجی ٹی وی کے مطابق بھرتیوں کے بارے میں اشتہار، درخواست دینے کا طریقہ اور آخری تاریخ کا اعلان جلد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کرے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top