پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 اوردی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 منظور کرلیا ہے،بل گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا۔
متعلقہ کمیٹی سے منظور شدہ ترامیم بھی حکومت نے مسترد کر دیں،متعلقہ کمیٹی نے نوٹیریز کی سروس 6 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔
خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ
کمیٹی کی منظور شدہ ترامیم کو مجتبیٰ شجاع نے اپوزیشن کی ترامیم کہہ کر مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور کمیٹی میٹنگ کی فوٹیجزسامنے لانے کا مطالبہ پیش کردیا۔
نوٹیریز کی سروس 6 سال محدود کرنے کی تجویز اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے پیش کی تھی،تجویز پر کمیٹی نے مشترکہ رائے سے اتفاق کیا تھا۔
خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف،کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری
نوٹیریز بل پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اور واک آؤٹ کیا ،کورم مکمل نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔