پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر

پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر


پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔

ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اپنی جماعت اور نشان سے الیکشن کیوں نہیں لڑے؟ جسٹس مسرت ہلالی

27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

28 جون کو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top