پشاورہائیکورٹ (peshawar high court)نے گورنر خیبر پختونخوا کو نو منتخب وزیراعلیٰ سے فوری حلف لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔
پشاورہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلی ٰسے حلف لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کل بروز بدھ سہ پہر 4 بجے تک گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسپیکر اسمبلی حلف لیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل حلف لیں گے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر خود اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ،نومنتخب وزیراعلیٰ کیلئے گورنر خیبرپختونخوا کے آفس سے حلف لینا ضروری ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا ردعمل:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی حلف لینے سے انکا ر نہیں کیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی:
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی ہے،پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرٹ پر فیصلہ دیا۔اس طرح فیصلے ہوں گے تو ہم عدالتوں کے ساتھ ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اس طرح کا فیصلہ جرات مندانہ فیصلہ ہے۔