پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا


پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے 10 نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

تقریب میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نئے ججز نے آج سے ہی اپنے عہدے سنبھال لئے ہیں اور مقدمات کی سماعت کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ

پشاور ہائی کورٹ کے چھ ڈویژنل بینچز میں چھ نئے ججز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ چار ججز کو سنگل بینچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top