پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرنامعلوم افراد کی کار پراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹرعلی حسین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹرعلی حسین واجد اورعظمت کے ہمراہ کارمیں سوار تھے، حملے کے فوراً بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین افراد جاں بحق، خاتون سمیت متعدد زخمی
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع اورحملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئی، انہوں نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم انکے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔