محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ جبکہ ڈبل سواری، افغان مہاجرین کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈی سی آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری، افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ہوائی فائرنگ، نفرت انگیز تقاریر، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پشاور سٹی میں سرائے، ہوٹلوں میں کمرے اور رینٹ اے کار کاروبار بھی بند رہے گا جبکہ جلوس و مجالس کے قرب وجوارمیں گیس سلنڈرز بھرنے والی دکانیں بند رہیں گی۔
محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
دوسری طرف ملک میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سول اداروں کی مددکیلئے فوج سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔
وزارت داخلہ نے اسلامی مہینے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔