پاکستان کے شہر کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ

پاکستان کے شہر کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مفت وائی فائی سہولت دینے کا فریم ورک تیار کر لیا گیا۔ اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

سی ڈی اے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے 30 نامزد مقامات پر مفت پبلک وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اور مقررہ مقامات پر مفت وائی فائی کی دستیابی کا آزمائشی وقت دسمبر 2025 کے آخر تک ہے۔

جن مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت موجود ہو گی ان میں میٹرو اسٹیشن پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک 14 اسٹیشنز شامل ہیں۔ فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ 26 نمبر تک 7 اسٹیشنز پر فری وائی فائی کی سہولت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ سی ڈی اے اسپتال، جاپانی پارک، لیک ویو پارک اور دامن کوہ جبکہ فاطمہ جناح پارک، اتوار بازار جی 6، اتوار بازار ایچ 9، ایف 6 مرکز اور ایف 7 مرکز میں بھی فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top