پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کو خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔
بھارتی میڈیا پھر بالی وڈ موڈ میں، فلمی ڈائیلاگ چلائے جا رہے ہیں: خواجہ آصف
انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور جارحیت کو فوری روکا جائے۔
ترجمان نے زور دیا کہ جارح قوت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی خلاف ورزیاں نہ ہوں۔